بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے حملے کو پسپا کرنے، ایک کارندے کی ہلاکت اور بالگتر میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ بدھ کے روز قابض فورسز کے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ضلع کیچ کے علاقے تجابان کرکی میں زرباری، زْنگ دپ کے مقام پر گزشتہ شام سرمچاروں پر حملہ کیا۔ سرمچاروں نے بہترین گوریلہ جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے ریاستی فورسز کے کارندوں کے حملے کو پسپا کیا۔ اس دوران ڈیتھ اسکواڈ کا ایک کارندہ پلان ولد مکسد ہلاک اور اس کا ایک ساتھی زخمی ہوا ہے۔
اس کے بعد پاکستانی فوج ایمبولینس کے ساتھ اپنے ڈیتھ اسکواڈ کی مدد کو پہنچی اور ہلاک و زخمیوں کو ساتھ لے گئی۔ ایسے تمام عناصر جو قابض ریاست کا ساتھ دے رہے ہیں، ہمارے نشانے پر ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ جمعرات کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر آسانک میں قائم قابض فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔