صحبت پور: غیرت کے نام پر مرد قتل، خاتون زخمی

524

بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص قتل جبکہ خاتون زخمی ہوئی ہے۔

فائرنگ کا واقعہ صحبت پور میں پیش آیا ہے پولیس کے مطابق صحبت پور میں خاوند نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ اپنی بیوی کو زخمی کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا گولی خاتون کے پاؤں پہ لگی ہے جبکہ اس کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہے ہیں

گذشتہ دنوں جیکب آباد کے رہائشی شوکت مرہٹو نے اپنی بیوی کو سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

رواں سال کی شروعات میں نصیر آباد تمبو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی کزن بہن سمیت ایک شخص کو قتل کیا جبکہ رواں ماہ حب میں سندھ کے رہائشی ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی سابقہ بیوی کو قتل کردیا-

اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں غیرت کے نام پر سالانہ ایک ہزار سے زائد خواتین قتل ہوجاتے ہیں۔ اور بلوچستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ سے متعصل علاقے زیادہ متاثر ہیں۔