شہید زامر بگٹی کو دسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی این ایم

315

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سردار بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ، شہید نواب اکبر خان کی نواسی اور نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ شہید زامربگٹی کو دسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہیں بلوچ قومی تحریک سے قربت اور سپورٹ کرنے کی سزا دیکر شہید کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایسی قربانیوں کی بدولت بلوچ قومی کاروان پاکستان کی تمام تر جبر و دہشت گردی کے باوجود اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ بلوچ قومی فرزندوں نے دشمن سے اپنے شہدا کے خون کا بدلہ آزادی کی صورت میں لینے کا سوگند اُٹھایا ہے۔ لاتعداد جانوں کی قربانی کے بعد اگر کوئی پاکستان کو سہارا دینے کی کوشش کرے یا شہدا کے لہو سے انحراف کرے تو بلوچ قوم اس کے لیے زمین تنگ کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال قبل پاکستانی ریاست سے بلوچ قومی تحریک کے خیرخواہ اور مددگار بانک زامربگٹی کو ان کی بیٹی جانان اور ڈرائیور برکت کے ساتھ ایک قاتلانہ حملے میں شہید کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قوم اپنی بیٹیوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔،ہمارا ایمان ہے کہ شہدا کے لہو ہمارے صفوں میں عزم، اتحاد اور تحریک کو زندہ رکھیں گے۔