بلوچستان کے ضلع سوراب میں مزید چھ افراد کی جانیں خونی شاہراہ کی نظر ہوگئے–
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت چھ افراد جانبحق اور ایکخاتون زخمی ہوگئی ہے–
انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جانبحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاہے جبکہ زخمی خاتون کو مزید علاج کےلیے کوئٹہمنتقل کردیا ہے، جانبحق افراد کاتعلق کوئٹہ اور قلات سے ہیں–
یاد رہے بلوچستان کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں ہر سال درجنوں جانیں ضائع ہوتی ہیں مقامی افراد اس شاہراہ کو خونیشاہراہ کے نام سے پکارتے ہیں–
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سہولیات کا فقدان ہمیشہ موجود رہا ہے گذشتہ سال صوبائی حکومت نے میڈیکل ایمرجنسی رسپانسسینٹرز قائم کیے تھے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کی مدد سے ٹریفک حادثات میں اموات کم ہو رہی ہیں تاہم بلوچستان میں روڈ حادثاتروز کے معمول بن چکے ہیں–
گذشتہ سال موٹروے پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سالانہ چھ سے آٹھ ہزار افراد بلوچستان میں روڈ حادثات میں لقمہ اجل بن جاتےہیں جبکہ حادثوں میں کمی کے بجائے ہرسال اضافہ ہورہا ہے–