سمیربلوچ کو انکی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں-بی ایل ایف

1078

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں شہید لیفٹینٹ سمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چار فروری کو پنجگور کے علاقے بالگتر لوپ میں سرمچار معمول کی گشت پر تھے کہ انکا سامنا پاکستانی فوج اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ سے ہوا۔ دو گھنٹے کی طویل جھڑپ میں سرمچار سیکنڈ لیفٹینٹ سمیر عرف نصیب ولد جان محمد سکنہ شاپک ڈنڈال نے بہادری سے دشمن فورسز کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی اور  اپنے ساتھیوں کو محفوظ راستہ دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جھڑپ میں دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیفٹینٹ سمیر 2013 سے تنظیم سے منسلک تھا۔ اپنی جنگی قابلیت سے وہ لیفٹینٹ کے عہدئے پر فائز ہوئے۔ شہید سمیر بلوچ انتہائی قابل اور گوریلا جنگ کے ماہر ساتھی تھے۔ انہوں نے دشمن فورسز کو کئی محاذوں میں دیدہ دلیری کے ساتھ شکست سے دوچار کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ واضح رہے کہ اس دوران الطاف ولد جاڑو کو پاکستانی فوج نے اس سے ایک دن پہلے تجابان میں حراست بعد قتل کر کے انکو سرمچار ظاہر کیا تھا۔