سرحدی تنازعہ باب دوستی راہداری دوسرے روز بھی بند

570

چمن باب دوستی راہداری گذشتہ روز پاکستان افغان فورسز میں سرحدی جھڑپوں کے باعث دوسرے روز بھی آمد رفت کے لئے معطل رہا ہے۔

پاکستان افغان باپ دوستی پر دونوں جانب سے عوام کو روک دیا گیا ہے جبکہ چمن انتظامیہ نے سرحد پر کسی بھی قسم کی آمد رفت کو غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا ہے-

یاد رہے گذشتہ روز چمن سرحد پر افغان فورسز اور پاکستانی ایف سی میں جھڑپ ہوئی تھی جس میں دونوں جانب سے اہلکاروں کی جانی نقصانات کی اطلاع موصول ہوئی ہیں-

گذشتہ روز تنازعہ کے بعد پاکستان دفتر خارجہ نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ افغان طالبان نے پاکستانی سرحد پر غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی جسے پاکستان کے جانب سے روکنے پر افغان فورسز نے فائرنگ کردی جبکہ طالبان حکومت نے پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کو رد کردیا ہے-

افغانستان حکومت پاکستان سے ملحقہ سرحد کو متنازعہ قرار دیکر اسے افغانستان کا حصہ قرار دیتے ہیں-

افغان حکومت ترجمہ ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد پر واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے پہلے افغان فورسز پر فائرنگ کی ہے-

دریں اثناء گذشتہ روز جھڑپوں میں دونوں جانب سے عام شہریوں کے بھی جانی نقصانات کے اطلاعات ہیں جبکہ گذشتہ روز فورسز میں جھڑپوں کے دؤران چمن انتظامیہ نے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی-