روسی دستوں کو روکنے کے لئے یوکرینی فوجی نے پُل کو خودکش دھماکہ سے اڑا دیا

1054

یوکرین کے ایک فوجی نے مبینہ طور پر روسی ٹینکوں کی یوکرین میں پیش قدمی کو روکنے کے لیے ایک پل پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے-

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے میڈیا کو بتایا کہ کریمیا کی جانب سے یوکرین میں داخل ہونے والے فوجی دستوں کو روکتے ہوئے یوکرینی مسلح فوج کے سپاہی وٹالی سکاکوم، نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو پل سمیت خودکش دھماکہ سے اڑا دیا ہے-

یاد رہے گذشتہ تین روز سے روسی افواج یوکرین میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ یوکرین کے مختلف علاقوں میں فوجی جھڑپیں جاری ہیں-

یوکرینی جنرل نے یوکرینی فوجی کے عمل پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی روسی ٹینک پل کراس کرکے یوکرینی زمین پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھیں ہمارے مسلح افواج کے ایک سپاہی نے بہادری سے انہں روکتے ہوئے خودکش حملہ کیا-

روسی دستوں کو روکنے کے لئے خودکش حملہ کرنے والے فوجی اہلکار کے بھائی نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کے اس کا بھائی خود کو بارودی مواد سے اڑانے سے پہلے ان سے فون پر گفتگو کررہے تھیں اور پھر ایک زوردار دھماکہ ہوا-