بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کو 20 فروری میں فورسز نے تحصیل نال بازار سے حراست میں لیا گیا جسکی شناخت علی حیدر ولد ساجو سکنہ کوچہ گریشہ کے نام سے ہوئی ہے۔
مذکورہ نوجوان کے جبری گمشدگی کو دو روز مکمل ہوچکے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کسی کو کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔
خیال رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ جاری ہیں جبکہ دوسری جانب وی بی ایم پی انہی جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہیں۔