بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جمعرات کے روز تربت سول سوسائٹی کے رہنماؤں گلزار دوست اور دیگر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تربت سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کا اعلان کردیا –
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی، منشیات کا خاتمہ اور دیگر مطالبات کے لانگ مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے –
انہوں نے کہا کہ 27 فروری بروز اتوار کو تربت سے پیدل کوئٹہ کی طرف روانہ ہونگے –
رہنماؤں نے کہا کہ انسرجنسی کے نام پر ہمارے تعلیم اداروں اور اسپتال کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے –
انکا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت سندھ کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں منشیات کو پروان چڑھا جارہا ہے اور زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے-
انہوں نے کہا کہ کل سے دو تک شہید فدا چوک پر آگاہی کیمپ لگایا جائے گا جبکہ اگلے روز اتوار کو یہاں سے روانگی ہوگی –
انہوں نے کیچ کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے پیدل لانگ مارچ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے –