تین بلوچ مزدور لاہور سے جبری طور لاپتہ

1180

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغواء کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت جمال خان بلخانی، محمد نواز بلخانی اور فاروق خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد رادا شام کوہ سلیمان کے رہائشی ہیں جو لاہور میں مزدوری کررہے تھے کہ انہیں فورسز نے سات فروری کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی لوگوں کے اغواء کے اطلاعات موصول ہوتے رہے ہیں