تربت:سماجی کارکن ندیم حسرت ساتھی سمیت لاپتہ

634

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سماجی کارکن ندیم حسرت ساتھی سمیت لاپتہ ہو گئے –

سماجی کارکن ندیم حسرت اور احساس دسترخوان کے کک مصطفیٰ کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

احساس ویلفیئر ٹرسٹ نے دونوں رضاکاروں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے تین کارکنان محمد جان دشتی، قیوم وفا بلوچ، ملا لیاقت ولی کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جنہیں بعد ازاں سیکیورٹی اداروں نے انھیں چھوڑ رہا کردیا۔