بولان میں دشمن فوج کو بم حملے کا نشانہ بنایا، پنجگور میں آپریشن جاری ہے- بی ایل اے

1205

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے اپنے آفیشنل چینل ہکل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور ایف سی کیمپ پر بی ایل اے مجید بریگیڈ کے قبضے کو دو دن مکمل ہوگئے ہیں –

ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ گذشتہ 48 گھنٹوں سے پنجگور ایف سی کیمپ پر مضبوط قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ قبضے کا آغاز دو فروری کی شام 8 بجے مجید بریگیڈ کی دو مختلف یونٹوں کی نوشکی اور پنجگور میں دو مختلف حملوں کی صورت میں ہوا نوشکی ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 9 بلوچ فدائین 20 گھنٹوں تک قبضہ جمائے رکھنے اور تقریباً 100 فوجی اہلکار کرنے کے بعد شہادت قبول کی جبکہ پنجگور ایف سی کیمپ پر دو دن گذرنے کے بعد بھی مجید بریگیڈ کا مضبوط قبضہ قائم ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پنجگور میں مجید بریگیڈ کے آپریشن میں اب تک 75 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک، ایک ہیلی کاپٹر اور ایک ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے اپنے اسٹیٹمنٹ میں آج بولان میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج بروز جمعہ بولان کے علاقے انڈس میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دشمن فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے لئے راشن لیجارہے تھے دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔