بولان: مچھ میں فورسز قافلے پر حملہ

1014

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا ہے۔

حملہ بولان کے علاقے مچھ میں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فورسز کے گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا اور بعدازاں مختلف ہتھیاروں سے فورسز اہلکاروں پہ فائرنگ کھول دی۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طریقے سے نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند متحرک ہیں، ماضی میں اس علاقے میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔