بولان اور کیچ میں فورسز پر حملے، ہلاکتوں کی اطلاع

1583

بلوچستان کے ضلع کیچ اور بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز پر حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بولان انڈس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم افراد نے نیوی کیمپ پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج 12 بجے کے قریب نیوی کیمپ کو راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ قریبی پہاڑوں سے کم از کم نصف درجن راکٹ فائر کئے گئے جو کیمپ کے احاطہ میں گرے ہیں۔

مذکورہ علاقوں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔