بولان اور کیچ میں فوجی آپریشن جاری

1250

بلوچستان کے علاقے بولان اور کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کی زد میں آنے والوں میں بولان و ہرنائی کے علاقے شاہرگ،سنجاول، یخو و دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ سبی کے علاقے سانگان اور گردنواح میں بھی بڑی تعداد فوج پیش قدمی کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا ہے۔ دوران آپریش تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاری رپورٹ نہیں ہوئی ہے ناہی حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔

ادھر ضلع کیچ کے پہاڑی علاقے سے بھی اطلاعات ہیں کہ پانچ ہیلی کاپٹروں کو پرواز کرتے دیکھا گیا اور تمپ کے علاقے رودبن شاہ آپ اور کلبر کے پہاڑی علاقوب میں ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ بھی کی ہے۔

تاہم ابھی تک دیگر تفصیلات تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔