بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ میں شور کنڈ کے مقام پر بی ایل اے کے گھات لگائے سرمچاروں نے دشمن فوج کے گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم حملے کے بعد مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار ہلاک اور گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے مزید دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ایک اور حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت کے علاقے ناصر آباد میں کیمپ کے حفاظتی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے اور چوکی کو نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے، قابض فوج کے انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہیں گے۔