بمبور میں زمینی و فضائی آپریشن جاری

2142
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے درمیانی علاقے بمبور میں پاکستانی فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

فوجی آپریشن بمبور کے گردنواح اور پہاڑی علاقوں میں کی جارہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کے بھی اطلاعات ہیں۔

مذکورہ علاقے میں لوگوں کا ذریعہ معاش گلہ بانی سے وابستہ ہے تاہم ابھی تک فوجی آپریشن کے دوران کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں ناہی کسی قسم کے گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء ڈھاڈر سے فورسز گاڑیوں کے قافلے اور ہیلی کاپٹروں کو پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

حکام نے تاحال آپریشن کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔