بلوچستان کو مقبوضہ علاقہ بنایا گیا ہے – ہدایت الرحمان بلوچ

571

جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے منگل کے روز کوئٹہ ہاکی چوک میں میڈیکل اسٹوڈنٹس الائنس کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
حکمران یہ طے کریں کہ ہم پاکستانی ہیں یا نہیں پھر اسی طریقے سے بات کرینگے –

انہوں نے کہا کہ آج یہاں ہمارے بچے سڑکوں پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں، کیسی جنرل اور کرنل کے بچے نہیں –

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ایک مقبوضہ علاقہ بنایا گیا ہے –

انہوں نے اپنے تقریر میں بی این پی مینگل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سردار اختر مینگل حکومت سے ذاتی مفادات حاصل تو کررہے ہیں مگر لوگوں کے سامنے خود کو بلوچستان کا وارث ثابت کررہے ہیں-

بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے افلاطون ٹھیکوں اور اسکیموں پر لڑرہے ہیں انہیں بلوچستان کے طلباء اور طالبات سے کوئی غرض نہیں، چار مہینے سے بلوچستان یونیورسٹی بند ہے طلباء لاپتہ ہیں کسی کو کوئی فکر نہیں –

انکا کہنا تھا کہ جام کے دور حکومت میں یہاں اوجھل کھودنے والے اپوزیشن اب قدوس کی دور اقتدار میں غائب اور شراکت اقتدار ہے –

ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ میڈیکل طلباء کا مستقبل روشن جبکہ حکومت کا مستقبل تاریک ہونے جارہا ہے-

انہوں نے کہا کہ طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں اسلام آباد سے پہلے یہاں دھرنا ہوگا-