بلوچستان میں صحافی برادری کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے – صحافی برادری

403

نوشکی پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا منگل کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پریس کلب کا خیر سگالی دورہ کیا گیا-

اس موقع پر گوادر پریس کلب کےصحافیوں نے انکا استقبال کیا اور دوطرفہ تعلقات اور صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا –

ذرائع جی پی سی کے مطابق نوشکی پریس کلب میں صحافیوں سابق صدر برکت زیب سمالانی، سینئر صحافی ظہور گل جمالدینی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے خورشید جمالدینی پر مشتمل ایک وفد نے پریس کلب کا دورہ کیا۔

اس موقع پر دو طرفہ باہمی تعلقات اور دیگر صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خورشید جمالدینی اور دیگر نے کہا کہ صحافت کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافت ایک ہمہ گیر جہد کا نام ہے، کسی بھی معاشرے میں ان کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں صحافی برادری کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔ صد آفرین ہے کہ یہاں کے صحافیوں نے مشکلات کے باوجود عوامی مسائل اجاگر کئیے۔جو لاحق تحسین ہے۔

وفد نے گوادر پریس کلب کے صحافیوں کو مشکلات کے باوجود ذمہ دارانہ، مثبت اور تعمیری طرز صحافت پر انھیں مبارکباد دی۔ وفد نے گوادر پریس کلب کے صحافیوں کو نوشکی پریس کلب کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

دریں اثنا گوادرپریس کلب پہنچنے پر وفد کا گوادرپریس کلب کے کانفرنس ہال، لائبریری،آفس سمیت مختلف حصوں کا دورہ کرایا گیا۔