آج بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ان حادثات میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں-
حادثات کوئٹہ، سبی اور بولان کے علاقوں میں پیش آئے ہیں-
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کلی اسماعیل میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں-
کوئٹہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں جواد احمد ولد علی احمد اور علی احمد ولد عبدالنبی شامل ہیں جنہیں مقامی انتظامیہ نے بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا ہے-
دوسری جانب بولان پیرپنجہ کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جانبحق جبکہ اسکے ہمراہ موجود دیگر 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں-
دریں اثناء کوہلو میں سبی کے سالانہ اجتماع میں جاتے ہوئے ارنڈ کے مقام پر ڈبل کیبن گاڑی کے بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جا گری جس کے باعث ایک شخص جانبحق تین افراد زخمی ہوگئے ہیں-
لیویز حکام کے مطابق جابحق شخص کی شناخت ذوالقرنین مری کے نام سے ہوئی ہے