بلوچستان: روڈ حادثات میں مزید 7 زندگیوں کا خاتمہ

283

بلوچستان کے شاہراہوں پر روڈ حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات میں خاتون دو بچوں سمیت 7 افراد جانبحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر ھور ندی کے قریب بس اور سوزکی میں ٹکر کے نتیجے میں خاتون دو بچوں سمیت جان کی ہار گئی۔ ریسکیو نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے-

دوسرے واقعہ میں بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے باغ سوپک میں سی پیک روڈ پر تیز رفتار کار گاڑی نے ایک شخص کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گیا-

واشک واقعہ میں جانبحق شخص کے لواحقین نے واقعہ کے خلاف باغ سوپک کے مقام پر گوادر کوئٹہ قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردی-

مکران کوسٹل ہائی وے پر بس اور سوزوکی کیری وین میں تصادم میں دو افراد جانبحق اور متعد د زخمی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اوتھل اسپتال منتقل کیا گیا ہے-

دریں اثناء ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں تین روڈ حادثات میں ایک شخص جانبحق چھ افراد شدید زخمی ہوگئے-

وڈہ پہلا واقعہ قومی شاہراہ پر دراکھالہ عبدالرؤف اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص کے جانبحق جبکہ کلی براہمزئی کے قریب کوچ کی ٹکر سے موٹرسائکل سوار دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں وڈھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

وڈہ ہی میں تیسرے حادثے میں فیلڈر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائيکل سوار غلام قادر لہڑی ایک خاتون بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ زحمیوں کو فوری طورپر وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔