بلوچستان: روڈ حادثات میں بچہ سمیت دو افراد جانبحق، پانچ زخمی

325

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات میں مجموعی طور پر بچہ سمیت دو افراد جانبحق جبکہ ان حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 14 چوک کے قریب زمیاد گاڑی کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب نوشکی ڈیڈار میں 8 سالہ بچہ محمد حسنین ولد شمس الحق جمالدینی گاڑی کے زد میں آنے سے موقع پر جانبحق ہوگیا-

نوشکی واقعہ میں گاڑی کی ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے-

دریں اثناء مستونگ کلی شیخان روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار وسیم ولد عبدالقیوم جانبحق جبکہ عظیم ولد لال محمد نامی شخص شدید زخمی ہوگئے ہیں-

مستونگ حادثے میں زخمی اور جانبحق شخص کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-