این ڈی پی رہنماء ڈاکٹر جمیل بارکھان سے لاپتہ

485

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء جبری طور پر لاپتہ کردیئے گئے ہیں، پارٹی ذمہ داران نے تصدیق کردی۔

جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر محمد جمیل ولد جمعہ خان جلیانی کھیتران کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بلوچستان کے علاقے بارکھان سے اس کے دفتر سے لاپتہ کیا گیا۔

این ڈی پی نے ڈاکٹر جمیل کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر جمیل کو نامعلوم افراد اس کےدفتر سے حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر جمیل کے بازیابی کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں مذکورہ ڈاکٹر کے جبری گمشدگی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور اگر پیش رفت ہوئی تو اس حوالے اہلخانہ کو آگا کیا جائیگا ۔