گوادر: صدر پاکستان کے دورہ کے موقع پر گوادر میں بم دھماکہ

1019

بلوچستان ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد پاکستانی فورسز نیوی کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

حملہ گوادر کے علاقے سربندن میں سمندر کے کنارے موجود پاکستان میرین کیمپ پر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق باضابطہ طور پر نہیں ہوا ہے۔ ناہی حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔

خیال رہے حملہ اس وقت میں ہوا ہے جو پاکستان کے صدر عارف علوی اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر دو رزوہ دورے پر گوادر میں موجود ہیں۔

تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔