منگل کے روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد و پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں دس فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
مذکورہ جھڑپ ضلع کیچ کے تحصیل دشت سبدان کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر کیا گیا ہے مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شام کو مذکورہ چوکی پر مسلح افراد بڑی تعداد میں فوجی پوسٹس پر حملہ آور ہوئے دونوں اطراف میں تین گھنٹے سے زیادہ چلنے والی اس جھڑپ میں اندھا دھند راکٹ گولوں اور دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا۔
حملے میں نشانہ بننے والے اہلکاروں میں دو کا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور نصیرآباد جبکہ آٹھ کا تعلق پنجاب کے علاقوں جہلم، گجر خان، ساہیوال، بہاولنگر، ملتان اور منڈی بہاؤ الدین اور شیخو پورہ سے ہے۔
بلوچستان میں فورسز پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔