کیچ: فورسز قافلے پر مسلح حملہ

687

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے آمد اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا ہے –

ذرائع کے مطابق کولواہ کے علاقے کڈ ءِ ہوٹل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فورسز کی قافلے کو نشانہ بنایا –

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ کے بعد ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقے میں دیکھا گیا ہے۔ تاہم ابتک عسکری ذرائع کی جانب سے حملے کے متعلق کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

مذکورہ علاقے میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –