کیچ: ضعیف العمر شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

588

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ضعیف العمر شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ابوالحسن ولد یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کو سترہ جنوری کو فورسز نے کیچ کے علاقے زامران سے ریاض ولد فتح محمد، نثار ولد فتح محمد، مدی ولد کہدہ سہراب اور بشام کے ہمرائی میں حراست میں لیا ہے تاہم باقیوں کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ ابوالحسن تاحال لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات نے ایک گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہے جبکہ وی بی ایم پی ان جبری گمشدگیوں کے خلاف پچھلے ایک دہائی سے سراپا احتجاج ہے۔