بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
مذکورہ افراد کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والوں کی شناخت داد شاہ ولد دین محمد ھُدّین ولدعبدالرحمان، امیر بخش ولد عبدالرحمان اور عبید ولد عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہیں.
مذکورہ افراد کو بلیدہ کے زیردان سے فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے، ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران فورسز نے گھروں میں موجود گھروں خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا بھی نشانہ بنایا-