کوہلو : فورسز کا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

1348

کاونٹر ٹریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے میڈیا میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بڑی تعداد میں زیر زمین چھپائی گئی اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق فورسز نے کوہلو میں ایک کاروائی کے دوران مبینہ طور پر دہشت گردی کی غرض سے چھپائی گئی اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلی ہے-

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فورسز نے 40 گولے، 140 فیوز، 65 مارٹر گولے، 20 دستی بم، پانچ راکٹ لانچر ، 170 راکٹ گولوں سمیت بڑی تعداد میں انٹی ایئرکرافٹ گولیاں برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لی ہے-

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے دعوے کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود مبینہ طور پر بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے چھپائی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مزید مطابق مبینہ طور پر بلوچ مسلح تنظیمیں یہ اسلحہ فوج پر حملوں میں استعمال کرنے والے تھے-