کوئٹہ میں نئے سال کا آغاز کتاب میلے سے کیا گیا

196

وائی سی ایس ایف ، پڑو ادبی کچاری کی جانب بمقام منیر احمد چوک سریاب روڈ کوئٹہ میں سالِ نو کی خوشی میں ایک روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنی اپنی پسند کی کتابوں کی خریداری کی۔

اس موقع پر سابق سینیٹر و کتاب دوست موومنٹ کے بانی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی، سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد، بزرگ رہنما ڈاکٹر حئی بلوچ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے نو منتخب ضلعی صدر غلام نبی مری نے اسٹال کا دورہ کیا اور نوجوانوں کی داد رسی کی۔

اس موقع پر سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سریاب کوئٹہ کے نوجوانوں نے نئے سال کے موقع پر ایک روزہ کتب میلے کا آغاز کرکے یہ باور کردیا کہ بلوچستان اور بلوچ نوجوان علم و ادب ، تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں کتاب دوستی زندہ ہے اگر بلوچستان کتاب دوستی کا ہاتھ تھامتے تو آج ہمارے قدری وسائل لوٹ مار کا شکار نہیں ہوتے ہمارے پاس بہترین پروفشنل لوگ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کاوشیں قابلِ تعریف ہے ان کو کتاب دوستی کو مزید پروان چڑھانا چایئے۔

اس موقع پر لالا رحمت بلوچ کا کہنا تھا کہ سالِ نو کے لیے بجائے آتش فشاں کرنے کے نسلِ نو کو پیغام دینا ہے کہ علم و ادب اور کتاب دوستی کا ہاتھ تھامے رکھو یہی وہ راستہ ہے جہاں سے ترقی کے چراغ روشن ہونگے۔

آخر میں کتاب جہد میراث کے رہنما لالا رحمت اللہ بنگلزئی نے حاجی لشکری رئیسانی ، بزرگ قوم پرست رہنما ڈاکٹر حئی و دیگر سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔