دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب و دارالحکموت کوئٹہ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں –
پہلی لاش گذشتہ روز ژوب گنج محلہ سے برآمد ہوئی ہے جو سرکاری اہلکار کی ہے جبکہ ایک لاش کوئٹہ مستونگ روڈ سے انتظامیہ نے برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –
پولیس کے مطابق ژوب گنج محلہ کے علاقے میں خالی مکان سے برآمد ہونے والی لاش 2 روز سے لاپتہ پولیس اہلکار کی ہے-
دونوں واقعات کے محرکات تفصیلات میڈیا میں شائع نہیں کی گئی ہے جبکہ ژوب سے برآمد ہونے چند روز میں یے پانچویں لاش ہے اس سے قبل ژوب میں ایک غار سے مقامی افراد کو چار لاشیں ملی تھی جو ناقابل شناخت تھے –
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو ناقابل شناخت ہونے کے باعث لاوارث دفنا دی گئی ہیں-
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مذکورہ لاشیں اکثر مسخ ہونے کے باعث قابل شناخت نہیں ہوتی ہے جبکہ کئی لاشوں کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوچکی ہے۔