کاہان میں فورسز پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

777
File Photo

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کاہان بہادر چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک فرنٹیئر کور اہلکار سپاہی قدیر کے ہلاکت کی تصدیقہوئی ہے۔

حملہ آج صبح چھ بجے کے قریب کیا گیا۔ اس حوالے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آسکا ہے۔