چین بلوچ نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے- ڈاکٹر اللہ نظر

1139

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا ہے کہ چین پاکستان گٹھ جوڑ سے بلوچستان میں بلوچ نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے –

یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے مختصر بیان میں کیا۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کے مطابق چین پاکستان کو بین الاقوامی سفارتی مدد، فوجی ساز و سامان جنگی تکنیک سمیت امداد فراہمی سے بلوچ نسل کشی میں شامل ہے-

بلوچ رہنماء نے کہا مغربی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروں کو چین پاکستان گٹھ جوڑ کو بلوچستان میں انسانیت کے خلاف جرائم کا جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

یاد رہے چند روز قبل ہی بلوچ رہنماء نے بین الاقوامی و علاقائی طاقتوں کو خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی اثرو رسوخ اور دنیا کو چین کے گوادر میں موجودگی کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا تھا –

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے اپنے گذشتہ بیان میں کہا تھا کہ اب علاقائی و بین الاقوامی طاقتوں کو خطے میں اپنے حقیقی اتحادیوں کا انتخاب کرلینا چاہئے –

خیال رہے گذشتہ چند روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان آرمی کی جانب سے بڑے پیمانے کی آپریشن جاری ہے جہاں پہ چین کی جانب دی گئی ڈرون طیارے بھی استعمال ہورہے ہیں۔