چاغی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں دو افراد جاں بحق

552

بلوچستان کے ضلع چاغی کے نواحی علاقے پینام میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پک اپ ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

مذکورہ افراد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ ویران جگہ پر اپنی گاڑی میں پیدا ہونے والی خرابی ٹھیک کررہے تھے۔

مقتولین میں ایک کا تعلق چاغی جبکہ دوسرے کا خاران سے ہے، جنکی شناخت اسرار احمد سکنہ خاران اور حمیداللہ سکنہ چاغی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عرفان خلجی کے مطابق لاشیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کرکے ضابطہ کاروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

واقعہ کے متعلق حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں جبکہ ذرائع بتارہے ہیں کہ ڈاکوؤں نے مقتولین سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔