حق دو تحریک بلوچستان رابطہ کمیٹی پنجگور کے سربراہ سابق صوبائی وزیر غلام جان بلوچ، نائب سربراہ، مولانا نورمحمد مدنی اور دیگر نے پنجگور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کے امور فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے سپرد کرنے اور بارڈر پر مزید پوائنٹس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیدگی انٹری پوائنٹ پر مسافروں کو انٹری کی سہولت رات کی بجائے دن کے اوقات دی جائے-
انہوں نے کہا کہ عوام مولانا ہدایت الرحمن کے ساتھ ہیں صوبائی حکومت کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بناکر تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائے-
حق دو تحریک پنجگور کے رہنماؤں نے کہاکہ حکومت اور مولانا ہدایت الرحمان کے درمیاں جو معاہدے ہوئے تھے ان پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، معاہدے کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اور آئندہ لائحہ عمل کے لئے جو ہدایات مولانا دینگے پنجگور کے عوام حق دو تحریک کا ساتھ دینگے –
انہوں نے کہا کہ بارڈر کو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے اور عوام کے عزت نفس کا خیال رکھا جائے –
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تمام لوگوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کا پابند ہے-لوگوں کے کاروبار میں تمام رکاوٹیں دور کئے جائیں پنجگور بارڈرز سے بھی اشیاء خورونوش اور گیس سلنڈر لانے کی اجازت دی جائے –
انکا کہنا تھا کہ بارڈر کے مختلف پوائنٹ پر غم اور خوشی میں لوگوں کے آمدورفت کے لیے آسانیاں پیدا کئے جائیں اس سلسلے میں گر گزبستان اور تمپ کراسنگ پوائنٹ کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے کھولا جائے تاکہ لوگ اپنی مرضی سے آجا سکیں کیونکہ بارڈر کے لوگوں کا ایک دوسرے سے خونی رشتے ہیں اگر ایک بھائی بارڈر کے اس پار ہے تو بہن یا دوسرے بھائی اس پار ہے-