پنجگور: چوک سے نواب اکبر بگٹی کا مجسمہ لاپتہ

762

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قائم شہید نواب اکبر بگٹی چوک سے اکبر بگٹی کا مجسمہ لاپتہ ہوگیا۔

گذشتہ روز سوشل میڈیا پہ شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے چوک پہ موجود اونٹ پہ جو اکبر بگٹی کا مجسمہ تھا وہ غائب ہے۔

مذکورہ چوک ضلع پنجگور کے ضلعی ہیڈکوارٹر چتکان ائیرپورٹ روڈ پر واقع ہے مذکورہ علاقے کو پنجگور کا پوش علاقہ سمجھا جاتا ہے جہاں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے علاوہ پولیس ہیڈکوارٹر اور ایف سی ہیڈ کوارٹر مذکورہ چوک سے چند ہی میٹر پہ موجود ہیں۔

مذکورہ علاقے سے اکبر بگٹی کے مجسمے کے لاپتہ ہونے سے لوگوں میں تشویش پایا جارہا ہے۔

پنجگور کے رہائشی صحافی سفر خان بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پہ مذکورہ چوک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‏پنجگور میں واقع شہید نواب اکبر بگٹی چوک سے نواب صاحب کا مجسمہ لاپتہ ہوگیا پہلے زندہ لوگ لاپتہ ہوتے تھے اب یادگاروں پہ نمونے لاپتہ ہورہے ہیں اب بلوچستان کو کیا بلایا جائے؟

تاہم ضلعی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔