پنجگور: مسلح جھڑپ ،مہیم سورانی ہلاک

3988

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کے مابین جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں مہیم سورانی اور اسد پرومی شامل ہیں۔

جھڑپ پنجگور اور پروم کے درمیانی علاقے درگِ دپ کے مقام پر ہوا ہے۔

مہیم سورانی پہ الزام عائد کیا جاتا رہا کہ اس کا تعلق سرکاری حمایت گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں جو بلوچوں کے اغواء اور قتل سمیت سماجی برائیوں میں مرتکب پایا جاچکا ہے۔

آٹھ دسمبر کو بلوچ ریپبلکن آرمی نے پنجگور کے نواحی علاقے میں پانچ افراد ہلاک کیا تھا جس کے بارے میں مذکورہ تنطیم نے یہ الزام عائد کیا تھا یہ لوگ مہیم سورانی کے کارندے تھے۔

ترجمان بی آر اے نے کہا تھا حملے میں ہلاک ہونے والے تمام کارندے مئی 2020 کو پروم میں ہونے والے جھڑپ میں شامل تھے جہاں بی ایل ایف کمانڈر میجر نورا پیرک ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے ۔ اس گروہ کے کارندے ریاستی سرپرستی میں چوری، ڈاکہ زنی اور غریب عوام کے عصمت دری میں بھی ملوث رہے۔

اس کے بعد کئی وٹس ایپ گروپ مہیم سورانی کا ایک مبینہ آڈیو گردش کرنے لگا مہیم خود اعتراف کررہا تھا کہ وہ پروم واقعہ میں شامل تھا۔

مہیم سورانی پہ اس سے قبل بھی یہ الزام لگا ہے کہ وہ لوگوں کو اغواء و قتل سمیت کئی سماجی برائیوں میں ملوث ہیں اور پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے انہیں مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے۔