پنجگور: فائرنگ سے دو افراد ہلاک

367

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں پیر کے روز فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق واقعہ تار آفس چلڈرن پارک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیف اللہ اور حضور بخش ہلاک ہوگئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے –