پاکستان مخالف جہادی تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے 2021 میں پاکستانی فورسز اور دیگر نوعیت کے حملوں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی۔
میڈیا ہاؤسز کو بھیجنے گئے تفصیلی رپورٹ میں ٹی ٹی پی نے 282 حملوں میں 972 افراد ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 257 حملے صوبہ خیبر پختونخوا میں کئے گئے ہیں، جبکہ بلوچستان میں 17 اور پنجاب میں 8 حملے کئے گئے ۔ اور سندھ میں ایک بھی کاروائی نہیں کی گئی۔
اس رپورٹ میں دعوا کیا گیا ہے اس سال کے دوران فوج کے 688، ایف سی کے 142، پولیس کے 120، خفیہ ایجنسیوں کے 17، جبکہ لیویز فورس کے 5 اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا گیا ہے ۔
سب سے زیادہ حملے دسمبر کے مہینے میں کئے گئے ہیں جبکہ سب سے کم حملے نومبر کے مہینے میں ہوئے ہیں ۔ نومبر کے مہینے میں ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان ایک مہینے کے لیے سیز فائر ہوا تھا اور بعد میں 9 دسمبر کو ٹی ٹی پی نے اس میں وسعت سے انکار کر دیا تھا ۔
ٹی ٹی پی کی اس سالانہ رپورٹ پر کسی حکومتی ادارے نے اب تک کوئی رد عمل جاری نہیں ۔