ٹی ٹی پی نے خالد بلتی کے قتل کی تصدیق کردی

719

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے خالد بلتی کی قتل کی تصدیق کر دی ترجمان ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ خالد بلتی کو3 روز قبل افغانستان میں قتل کیا گیا ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے خالد بلتی کے قتل پر جاری بیان میں کہا گیا ہے خالد بلتی 2011ء میں ہجرت کرکے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ منسلک ہوئے اور میڈیا سمیت علمی، سیاسی و جنگی میدانوں میں بھی دیگر ساتھیوں کے مقابلے میں پیش پیش رہے حتیٰ کہ 2015ء کی ابتداء سے 2021ء کے اواخر تک قید میں رہے اور بالآخر 9 جنوری کو دورانِ سفر شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز ہوگئے۔

طالبان نے سابق رہنماء کے قتل کے متعلق مزید تفصیلات میڈیا کو شائع نہیں کیے۔ تاہم پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خالد بلتی افغانستان میں مارے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ خالد بلتی پاکستان کو انتہائی مطلوب تھا اور اقوام متحدہ نے بھی خالد بلتی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔