نئے عزم کیساتھ جدوجہد جاری ہے – سال نو پر آئی آر اے کا پیغام

579

برطانیہ کے خلاف مسلح جدوجہد پر یقین رکھنے والی تنظیم آئرش ریپبلکن آرمی کیجانب سے مبینہ طور پر نئے سال پر آئرلینڈ سمیت دیگر ممالک میں قبضے کے خلاف اور قومی آزادی کی حمایت میں جہدوجہد کرنے والوں کے نام پیغامی پوسٹر آئرلینڈ کے مختلف شہروں میں آویزاں کردی گئی ہے۔

آئرش خبرساں ادارے ریپبلکن میڈیا کے مطابق سال نو کے موقع پر آئی آر اے کی جانب سے یہ پوسٹر مختلف میڈیا ہاوسز سمیت سوشل میڈیا پر گردش کرتے دکھائی دے رہے ہیں جن میں آئی آر اے نے برطانوی فوجیوں کے خلاف نئے عزم کے ساتھ حملوں کا اعلان کیا ہے۔

ریپبلکن میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی اس پوسٹر میں آئی آر اے کے ترجمان ٹی او نئیل نے کہا ہے کہ برطانوی فوج نے اپنے مخبروں اور دیگر ریاستی مشنریز کے ذریعے ہمارے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیاں تیز کردی ہے اور ہمارے حامی اور خاندانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ ائرش آزادی کے لئے متحرک کارکنان کو بھٹکایا جاسکے۔

ٹی او نئیل نے کہا ہے کہ قابض کے خلاف ہمارا عزم پہلے سے زیادہ بلند ہے اور ہمارے کاروان میں مزید نئے خواتین اور مرد جوک در جوک شامل ہورہے ہیں برطانوی فوج کو کہیں بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئرش ریپبلکن آرمی کے ترجمان نے آئرش قوم سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکی حمایت جاری رکھیں جبکہ ٹی او نئیل نے آئرش ریپبلکن آرمی کی جانب سے فلسطین سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں آزادی کے لئے جدوجہد میں مصروف اقوام کو خراج عقیدت پیش کی۔

آئرش ریپبلکن آرمی کے جانب سے جاری پوسٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی آر اے نے ہمیشہ آئرلینڈ کی جدوجہد جاری رکھی ہے اور آئرلینڈ کی مکمل آزادی تک یہ جہدو جاری رہے گی۔