محمد خراسانی زندہ ہیں، ہلاکت کی خبروں میں صداقت نہیں – ٹی ٹی پی

911
فائل فوٹو

تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ٹی ٹی پی نے محمد خراسانی کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کی ہے میڈیا میں جاری طالبان کے بیان کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی زندہ ہیں ـ-

طالبان کی جانب سے یہ بیان ایسے موقع پر آیا جب پاکستانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے طالبان ترجمان محمد خراسانی کی افغانستان میں مارے جانے کی خبر چلائی جارہی ہے-

سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے خالد بلتی محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

پی ٹی وی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان محمد خراسانی کی ہلاکت کی خبر شئیر کی۔

اس خبر میں میں لکھا تھا کہ ’پاکستان کے امن کا دشمن اور ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔‘ ’دہشتگرد محمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔‘

تاہم طالبان نے اپنے بیان میں محمد خراسانی کی ہلاکت کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد خراسانی زندہ ہیں جبکہ مفتی خالد بلتی کی موت کی خبروں کی تحقیقات کررہے ہیں خالد بلتی تحریک میں کوئی مسئولیت نہیں رکھتے تھیں-