لسبیلہ: مکان کی چھت گرنے سے تین بچے ہلاک، دو زخمی

292

بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے تین بچے ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ اوتھل کے علاقے دیرجا گوٹھ شفیع محمد شاہوک میں پیش آیا جہاں خستہ حال گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر تین بچے ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ بارشوں کے سبب چھتیں گرنے کے تاحال کئی واقعات پیش آ چکے ہیں اور بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر شدید بارشوں کی وجہ سے آفت زدہ بھی قرار دیا ہے۔