کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار فیاض علی سرپرہ کی اہلیہ نرگس بلوچ نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو ریاستی فورسز حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے میرے شوہر کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔-
فیاض علی سرپرہ کے اہلیہ نرگس بلوچ کا کہنا ہے کہ شوہر کے غیر قانونی حراست و جبری گمشدگی کے باعث اذیت کا شکار ہیں، شوہر کو منظر عام پر لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔
لواحقین کے مطابق کوئٹہ سے گذشتہ سال 31 اگست کی رات پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارکر فیاض علی بلوچ ولد حاجی محمد اعظم سرپرہ سکنہ جیل روڈ ہدہ اور جاوید شمس ولد شمس الحق سرپرہ سکنہ کیچی بیگ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
نرگس بلوچ نے سوشل میڈیا نیٹورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نئے سال کی شروعات اس امید سے کرتی ہوں کہ سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان میری شوہر کی باحفاظت بازیابی میں میری آواز بنے گیں۔
نرگس بلوچ نے سیاسی و انسانی حقوق کے تنظیموں سمیت صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انکے شوہر کو بازیاب کرنے و انصاف فراہم کرنے میں مدد کی جائے۔
Started a new journey on this occasion of #NewYear2022. Need your support to be my voice 4 the safe recovery of my husband missing #FayazAli 2 bring him back safe 4 me, 4 his helpless mother 4 my only son. Plz Raise your voice using hash tag #RecoverFayazAli #SaveFayazAli @hrw pic.twitter.com/MAbyWGBQAG
— NargisFayaz (@NageenFayyaz) January 1, 2022