سبی: روستم خان نامی شخص جبری طور پر لاپتہ

454

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی سے روستم خان لاپتہ کیا گیا ہے –

خاندانی ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو پاکستانی خفیہ اداروں نے روستم خان ڈومکی ولد میسکلی ڈومکی کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ہے-

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات پچھلے دو دہائیوں سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں انسانی حقوق کے اداروں سمیت قوم پرست حلقوں کے مطابق جبری گمشدگیوں میں براہ راست پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔