حب: کاٹن کمپنی میں دھماکا، 8 زخمی

329

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کاٹن کمپنی میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پیرکی صبح حب میں نظر چورنگی کے پاس کاٹن کمپنی کے اندرگیس لیکیج سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔