حب چوکی :مکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، خاتون زخمی

290

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی ہے-

حب کے علاقے بلوچ کالونی میں مکان میں گیس سلنڈر دھماکا خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی ہے جسے طی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-

ایدھی ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی زہری پلازہ کے قریب مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی ہے جسے سول ہسپتال حب میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔