حب چوکی: فورسز کی گاڑی پہ بم حملہ

640
file photo

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی پیرا ملٹری فورس ایف سی کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی گاڑی کو بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی ساکران روڈ پہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ مقامی ذرائع نے اس حملے اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل فورسز کو اسی نوعیت کے حملے میں ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کے بعد قلات میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

ناصرآباد حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی تھی بی ایل اے ترجمان کے مطابق حملے میں سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔