حب شہر میں زور دار دھماکہ

866

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

ذرائع کے جمعرات کی شب شہر میں واقعہ کوسٹ گارڈ کیمپ کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

تاہم حکام کی جانب سے سے ابتک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

خیال رہے کہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اور دیگر قبول کرتے رہے ہیں –

آج ہونے والے دھماکہ کی ذمہ داری ابتک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –