جھاؤ: مسلح افراد اور فورسز کے مابین جھڑپ

896

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین دیر تک چلنے والی جھڑپ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ میں سوڑ عطا محمد گوٹھ میں پاکستانی فورسز اور مسلح افرادکے درمیان ایک جھڑپ ہوئی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ جھڑپ گذشتہ دنوں یعنی 13 جنوری کواس وقت ہوا جب مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے اہلکار  آمنے سامنے ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق جھڑپ میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا تاہم باضابطہ اس کی تصدیق حکام کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔